وزارت خزانہ کی فسکل آپریشن رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

عوام پر صرف 3 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کا 100 فیصد سے زیادہ کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ،اضافی بوجھ پچھلے سال جولائی تا ستمبر کے مقابلے میں رواں سال کی سہ ماہی میں ڈالا گیا
وزارت خزانہ کی فسکل آپریشن رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ،عوام پر صرف 3 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کا 100 فیصد سے زیادہ کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، اضافی بوجھ پچھلے سال جولائی تا ستمبر کے مقابلے میں رواں سال کی سہ ماہی میں ڈالا گیا ،رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 136 ارب 35 کروڑ روپے وصول کر لئے ،حکومت کو گذشتہ سال اسی عرصے میں 64 ارب 79 کروڑ روپے حاصل ہوئے تھے، جبکہ جولائی تا ستمبر اسٹیٹ بینک کا سرپلس منافع 80 ارب روپے کم ہوگیا،
اسٹیٹ بینک کا سرپلس منافع 105 ارب روپے رہا ،جبکہ گذشتہ سال جولائی تا ستمبر اسٹیٹ بینک کا سرپلس منافع 185 ارب روپے تھا ، جولائی تا ستمبر پی ٹی اے کا منافع 63 ارب روپے کم ہوا ، پی ٹی اے کا منافع 8 ارب 15 کروڑ روپے رہا گذشتہ سال اسی عرصے میں پی ٹی اے کا منافع 71 ارب 85 کروڑ روپے تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں