وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے اسکردو میں مریم نوازاور بلاول پر شرمناک مگر دلچسپ الزامات

جلسے سے خطاب میں کہا ،، آن ریکارڈ کہتا ہوں، مریم نواز خوبصورت ہے، لیکن اس خوبصورتی کے اوپر نواز شریف کی حکومتوں میں عوام کے ٹیکس کا کروڑوں روپیہ لگ چکا ہے،،، نوازشریف کی بیٹی کہتی ہیں والد پر ترس کھائیں،ملک سے چوری کرکے گئے ،ترس نہیں کھائیں گے سزادیں گے
سکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا ’آن ریکارڈ کہتا ہوں، سچ بولوں گا مریم نواز خوبصورت تو ہے، میں بھی مانتا ہوں لیکن اس خوبصورتی کے اوپر نواز شریف کی حکومتوں میں آپ کا کروڑوں روپیہ لگ چکا ہے۔ کروڑوں روپے کی سرجریاں کرائی ہیں،’مریم کی یہ خوبصورتی بھی آپ کی دی ہوئی ہے اور یہ آپ کا مال ہے، اتنا پیسہ میں آپ میں سے کسی کو اٹھا کر اس پر لگادوں تو آپ سارے براڈ پٹ اور ٹام کروز بن جاؤ گے۔‘
انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں کہا کہ بلاول زرداری کیلئے سزا ہے، بلاول ملا ہے کہ ملی ہے، پتہ نہیں کیا ہے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف تیرے والد کی لوہار کی دکان تھی، آج تو دنیا کا امیر ترین آدمی بن گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں