وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون ہوگا ؟ ڈونلڈ ٹرمپ یا جوبائیڈن؟فیصلہ چند گھنٹوں میں

انتخابات میں 23 کروڑ سے زائد امریکی شہری اپنے نئے صدر کے لیے حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں
امریکی صدارتی انتخابات کا میدان سج گیا،پہلا نتیجہ بھی آگیا،امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے ایک گاؤں ‘ڈکس ول ناچ
سے جوبائیڈن نے تمام 5 ووٹ حاصل کرلیے ،23 کروڑ سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کی اہلیت رکھتے ہیں،جن میں سے ارلی ووٹنگ کے ذریعے نو کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد امریکی شہریوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے،امریکی ریاست ٹیکساس کے وفاقی جج نے ری پبلیکن کی 1 لاکھ 27 ہزار ووٹ حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،اور ڈرائیو تھرو کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے پر پابندی
کی درخواست مسترد کردیادھر، دہائیوں سے صدارتی انتخابات میں فاتح کی درست پیشگوئی ،کرنے والے امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر اور تاریخ دان ،ایلن لِکٹمین نے موجودہ الیکشن میں ٹرمپ کی شکست کی خبر سنادی ہے
مختلف عوامی جائزہ کے مطابق، جوبائیڈن کو امریکیوں کا پسندیدہ امیدوار قرار دیا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں