وائٹ ہاؤس کا نیا مہمان کون ہوگا ؟ ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈٹرمپ یا ڈیموکریٹ پارٹی کے جوبائڈ ن ؟ فیصلہ کل ہوگا

امریکا کے آئندہ صدر کا انتخاب کل ووٹرز کریں گے ،،الیکشن مہم کے آخری مرحلے میں ٹرمپ نےایک بارپھر جو بائیڈن کوکرپٹ قراردیا،،جبکہ جو بائیڈن کاکہناہے وقت آچکاہے کہ ٹرمپ بوریابسترگول کریں ،، نوکروڑ سےزائدامریکی پہلے ہی پوسٹل ووٹ کا حق استعمال کرچکےہیں ۔
امریکا کاانتخابی معرکہ،ٹرمپ اوربائیڈن میں رسہ کشی ،،ووٹرزاورسپورٹرز کاجوش وخروش بھی دیدنی ،EARLY VOTING کے تحت 9کروڑ سےزائدلوگوں نےووٹ کاحق استعمال کرلیا۔ڈونلڈٹرمپ اورجوبائیڈن کی انتخابی مہم بھی زوروں پر ،بائیڈن کہتےہیں وقت آگیا کہ ٹرمپ گھرلوٹ جائیں ٹرمپ نے کاکہناتھا بائیڈن آگیا تو امریکا پر چین کاقبضہ ہوگا،صدارتی الیکشن کے سلسلے میں کئی شہروں میں ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں ۔
ادھر سابق امریکی صدر براک اوباما بھی جو بائیڈن کی انتخابی مہم کیلئے سرگرم ہو گئے ،،اوباما نے ٹیلی فون کالزکرتے ہوئے ووٹرز سے جوبائیڈن کیلئے ووٹ مانگنے شروع کر دیے ،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں