وزراء اور اراکین اسمبلی کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کی اجازت مل گئی

سپریم اپیلیٹ کورٹ نے وزرا اور ارکان اسمبلی کو گلگت چھوڑنے کے لیے چیف کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔
گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے انتخابی مہم میں وزرا اور ارکان اسمبلی کو گلگت بلتستان سے نکلنے کا حکم دیا تھا جس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردری نے فیصلے کو سپریم اپیلیٹ کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
ترجمان سپریم اپیلیٹ کورٹ کے مطابق 2 رکنی بینچ نے بلاول بھٹو کی اپیل پر سماعت کی اور چیف کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 3 دن میں گلگت بلتستان سے باہر نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان گلگت میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتے، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کے ممبران کے علاوہ پاکستانی شخصیات انتخابی مہم چلا سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں