وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے اثرات،پنجاب کابینہ میں ایک بار پھر اکھاڑ بچھاڑ

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن کوعہدےسے ہٹادیاگیا جبکہ فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کا معاون خصوصی بنادیا گیا
پنجاب میں پھر تبدیلی کی ہوا،وزیراعظم کےدورہ لاہورکےبعدکابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ،فیاض الحسن چوہان سےوزیراطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔فردوس عاشق اعوان کومعاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ لگا دیا گیا
فیاض الحسن چوہان کے پاس کالونیزکا قلمدان برقرار رہے گا،ادھرفیاض الحسن چوہان تبدیلی کے حوالے سے لاعلم نکلے،صحافی کےسوال کےجواب میں کہاانہیں کچھ علم نہیں
زوارحسین سےبھی وزارت جیل خانہ جات کاقلمدان واپس لےلیا گیا،جبکہ وزیرکوآپریٹومہرمحمداسلم کوبھی عہدےسےفارغ کردیا،کابینہ میں تبدیلیوں کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں