وزیر اعظم کا حافظ آباد سے قبل ایک اور شہر کا دورہ

وزیراعظم عمران خان حافظ آباد جاتے جاتے اچانک پاکپتن چلے گئے جہاں انہوں نے بابا فرید گنج شکر ؒ کے مزار پر حاضری دی ۔
وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں انہوں نے مختلف منصوبوں کا افتتاح کر ناہے لیکن جب وہ حافظ آباد جانے کیلئے نکلے تو پاکپتن جانے کا ارادہ کرلیا، پہلے انہوں نے پاکپتن شریف میں بابا فرید گنج شکر ؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، اس دوران انہوں نے ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی اور پھر واپس حافظ آباد کی راہ لی ۔
ادھر تبدیلی سرکار نے نئے منصوبے کا بھی اعلان کر دیا ،حافظ آباد میں یونیورسٹی اور400بستروں پرمشتمل اسپتال بنانے کافیصلہ ،وزیراعظم کارواں سال پنجاب کےپچاس فی صدعوام کوہیلتھ انشونس دینےکااعلان ، وزیراعظم عمران خان کہتےہیں اسپتال اوریونیورسٹی عوام کی ضرورت ہیں،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں