وزیراعظم عمران خان کی پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس حملہ کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس حملہ کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ،تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ ، واقعہ کا مقدمہ دوسرے روز درج کر ایا گیا، مقدمہ فوری درج نہ کرانے کی معقول وجہ ریکارڈ پر نہیں لائی گئی،عمران خان کے خلاف مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشتگردی یا دیگر جرائم کے ارتکاب کا الزام نہیں، ملزمان کے خلاف عمومی نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے، اگر وقوعہ کے روز اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ تھا تو تمام 21 ہزار لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں