وزیر اعظم عمران خان کا سیاحتی مقام گبین جبہ،سوات کا دورہ

وزیر اعظم کو صوبائی حکومت کی طرف سے سیاحت کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی
وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سوات،عمران خان سیاحتی مقام گبین جبہ بھی گئے ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے استقبال کیا
وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے ساتھ ان علاقوں کے لوگوں کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ ان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو،اس موقع پر وزیر اعظم کو سیاحت کے شعبہ میں ہونے والے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی بتایا گیاکہ صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر 100 کے قریب پوڈز نصب کئے گئے ہیں، ورلڈ بینک کی تعاون سے مانسہرہ, ایبٹ آباد اور سوات میں سیاحتی منصوبے پر کام ہو رہا ہے
دورہ سوات سے پہلے وزیراعظم نے حسین ابدال میں ریلوے اسٹیشن کابھی افتتاح کیا،عمران خان نے سکھ یاتریوں کیلئے مختص ٹرین کا معائنہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں