وزیراعظم عمران خان کا چھوٹی صنعتوں کیلئے بڑا اعلان

وزیر اعظم کا یکم نومبرسےچھوٹی صنعتوں کواضافی بجلی50فیصدکم نرخ پر دینے کا اعلان،
اسلام آباد میں معاشی ٹیم کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان نے میڈیا بریفنگ میں کہا ،اسمال میڈیم انڈسٹری کا پچھلے نومبر میں جو بل آتا تھا، اس سے جو اضافی بجلی وہ استعمال کریں گے وہ انہیں آدھی قیمت پر ملے گی،یہ رعایت 30 جون تک کے لیے ہے، اسی طرح بلاتخصیص چھوٹی بڑی ساری صنعتوں کو آئندہ 3 سال تک 25 فیصد کم ریٹ پر اضافی بجلی دیں گے، اب کوئی پیک آوور نہیں ہوگا اور 24 گھنٹے آف پیک آوور ہوگا۔ پاکستان میں سیمنٹ کی ریکارڈ فروخت ہوئی، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سیل بڑھ گئی ہے، ، جیسے ملکی دولت میں اضافہ ہوگا قرضوں کی واپسی میں آسانی ہوگی
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور پاکستان میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر بہت کرم کیا، ہم نے فیصلےسوچ سمجھ کر کیے اور اللہ نے کرم کیا۔انہوں نے کہا اگر کورونا بڑھا تو صنعتیں اور بزنس بالکل بند نہیں کریں گے بلکہ اپنی صنعتوں کو ایس او پیز کے ساتھ چلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں