ٹک ٹاک کی بندش نےجنت مرزا کا موڈ آف کردیا

نمبرون ٹک ٹاک اسٹار نے دلچسپ تصاویرشیئرکیں ۔
انسٹاگرام پرشیئرکی گئی تصاویربتارہی ہیں کہ جنت مرزا کس قدربجھی ہوئی ہیں ،،،ساتھ ہی مزاحیہ کیپشن لکھا ’پی ٹی اے کا فون آیا تھا کہ ٹک ٹاکرز نہیں رہے، جنت مرزا کا یہ کیپشن اُن میمز کا حصہ ہے جو پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد سے تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جنت مرزا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں قہقہے اور دل ٹوٹنے والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا،ٹک ٹاک اسٹار نے مداحوں سے کہا کہ وہ ان کی نئی ویڈیوز دیکھنے کیلئے وی پی این آن کرلیں، جنت مرزا ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اسٹار ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں