تمام پی ڈی ایم اراکین اسمبلی سے استعفے مولانا فضل الرحمن کے پاس جمع کرائیں،حافظ حسین احمد نے پی ڈیم کو مشکل میں ڈال دیا

جے یو آئی کے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نےتمام پی ڈی ایم اراکین اسمبلی سے استعفے مولانا فضل الرحمن کے پاس جمع کرانے کا مطالبہ کردیا ہے
جے یو آئی کے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نےتمام پی ڈی ایم اراکین اسمبلی سے استعفے مولانا فضل الرحمن کے پاس جمع کرانے کا مطالبہ کر کے پی ڈی ایم اراکین کو مشکل میں ڈال دیا ہے، کہتے ہیں ، استعفوں کے آپشن پر عملدرآمد سے ہی واضح ہوگا کہ کون سی جماعت حکومت کو گرانے میں سنجیدہ اور مخلص ہے،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اپنے اراکین اسمبلی کے استعفے لیکرپی ڈی ایم کے سربراہ کے حوالے کریں
استعفوں کا آخری اور موثر ہتھیار کب استعمال کرنا ہے پی ڈی ایم کی قیادت ہی فیصلہ کرسکتی ہے لیکن ضروری ہے کہ استعفوں کا خام مال اتحاد کے سربراہ کے پاس موجود ہو،پی ڈی ایم کے معاہدوں میں شامل استعفوں کے آپشن پر عملدرآمد سے ہی واضح ہوگا کہ کون سی جماعت کٹھ پتلی حکومت کو گرانے میں سنجیدہ اور مخلص ہے ،ان کا مزید کہنا تھا،2018ء کے انتخابات کے بعد حکومت کے خلاف موثر تحریک کو لٹکا کر درپردہ مذاکرات کئے گئے وہ اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی، انہوں نے ن لیگ سے سوال کرتے ہوئے کہا، میاں محمد نواز شریف کے پاکستان سے لندن روانگی کے بعد گیارہ مہینے تک وہ اور ان کی بیٹی مریم نواز کی خاموشی کو کس کھاتے میں ڈالا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں