سونا ایک بار پھر مہنگا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 1889ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100روپے اور 943روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی۔دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 97051 روپےہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 10 ڈالر اضافے سے 1889 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں