شہباز شریف فیملی مشکل میں،ایک اور وعدہ معاف گواہ سامنے آگیا

شہباز شریف،نصرت شہباز اور سلمان شہباز کی منی لانڈرنگ کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کرنے والے ملزم شاہد رفیق نے اعترافی بیان دیدیا
شہباز شریف فیملی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے،شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں ایک اور وعدہ معاف گواہ کا بیان سامنے آگیا،ملزم شاہد رفیق نے شہباز فیملی کے لیے منی لانڈرنگ کا اعتراف کر لیا۔ احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کے، خلاف دائر درخواستوں پر فریقین کو25نومبر کو دلائل کیلئے طلب کرلیا ۔
ادھر مریم اورنگزیب نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹینڈنٹ پر دباؤ ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب مسلم لیگ (ن) اور عوام آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند میں لانے سے آپ کا گرتا ہوا اقتدار نہیں بچے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں