پی ایس ایل فائیو کے بقیہ چار میچز میں شرکت کیلئے غیر ملکی کرکٹرز کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری

پی ایس ایل فائیو کے بقیہ چار میچز میں شرکت کیلئے غیر ملکی کرکٹرز کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک 10 غیر ملکی کرکٹرز کراچی پہنچ چکے ہیں ،
پی ایس ایل کے بقیہ چار میچز کا میلہ سجنے کو تیار،غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان پہنچنے کا سلسلہ جاری ،کراچی کنگز کے کیمرون ڈیلپورٹ ، چیڈوک والٹن اور ایلکس ہیلز کراچی پہنچ گئے ،ملتان سلطان کے روی بوپارہ ، ، پشاور زلمی کے کارلوس بریتھ ویٹ ، لاہور قلندرز کے سمیت پٹیل اور بین ڈنک بھی کراچی لینڈ کر گئے ،ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کراچی پہنچ گئیں ،پی سی بی نے پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی کی نئی ویڈیو جاری کر دی،فاتح ٹیم ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کے ہمراہ، 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی حقدار ٹھہرے گی۔میچز کے لئے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں