پولیس تشدد سے جاں بحق کسان رہنما اشفاق لنگڑیال کو بورے والا میں سپرد خاک کر دیا گیا

لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس تشدد سے جاں بحق کسان رہنما اشفاق لنگڑیال کو بورے والا میں سپرد خاک کر دیا گیا،، حکومت مخالف تحریک،مختلف تنظیموں کا 8 نومبر کو مال روڈ پر احتجاج کا فیصلہ کرلیا
مختلف تنظیموں کی جانب سے لاہور ٹھو نیازبیگ پر کسانوں پر ہونے والے تشدد کی بھرپور مذمت
ایس پی صدر کو برطرف کرنےکا مطالبہ،،،پنجاب حکومت کوکسان کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا
پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن، حقوق خلق موومنٹ، پروگریسیو لیبر فیڈریشن، پروگریسو سٹوڈنٹ، بھٹہ مزدور یونین، کسان اتحاد، پاکستان کسان رابطہ کمیٹی ، سٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی، عورت مارچ کمیٹی، پاکستان بار کونسل سمیت متعدد جماعتوں نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا
رہنما حقوق خلق موومنٹ کے مطابق احتجاجی ریلی جی پی او چوک سے چئیرنگ کراس تک نکالے جائے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں