پیپلزپارٹی 30 دسمبر سے 20 فروری تک ن لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی،شیخ رشید کی بڑی پیش گوئی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں نواز شریف اور مریم نواز سیاست کو بند گلی میں لے جا رہے ہیں۔پیپلزپارٹی 30 دسمبر سے 20 فروری تک ن لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی
وزیرریلوے شیخ رشید نے دوبارہ پیش گوئی کردی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کل بلاول بھٹو نے ایک بڑا ذمہ دارانہ بیان دیا۔جس کے بعد پی ڈی ایم کے بیانیے میں فرق واضح ہوگیا۔سیاست میں جوڈو کراٹے کا انجام کبھی اچھا نہیں ہوتا،ملک میں مارشل لا نہیں لگ سکتا، یہی جمہوریت رہے گی۔جہانگیر ترین حالات کا مقابلہ کرنےو اپس آگئے، کہا گیا تھا وہ بھاگ گئے تھے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 16 تاریخ سے گلگت بلتستان سے نئی باتیں آنے لگیں گی، دیکھتے ہیں ہارنے والے شکست تسلیم کرتے ہیں یا نہیں لیکن گلگت بلتستان کا فیصلہ قبول نہ کیا گیا تو بدمزگی پیدا ہوئی۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء نہیں آسکتا، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، عمران خان نے کہا ہے کہ این آراو کےعلاوہ ہر چیز پر بات ہوسکتی ہے، سیاستدان مل بیٹھ کر فیصلہ کریں تو نتیجہ اچھا ہوتا ہے، ایسا سیاستدان نہیں دیکھا جو ڈائیلاگ کے بجائے جوڈو کراٹے پر یقین رکھے۔ ایک پارٹی نے دسمبر اور ایک نے جنوری تک کا ٹائم دیا ہے، 20 فروری کو آکر بتاؤں گا ، جوڈو کراٹے کا نتیجہ خلاف توقع ہو گا ، نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست بند گلی کی جانب جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں