اپوزیشن جماعتیں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہیں،سردار عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ، اپوزیشن جماعتیں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہیں،ملک دشمن بیانیہ پر چلنا نام نہاد لیڈروں کی ذہنی پسماندگی کو ظاہر کرتا ہے، ملک و قوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبر نہیں ہو سکتے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو ایک بار پھر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، پنجاب کو بہتری کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ماڈل پولیس سسٹم لائیں گے۔ سابق حکمرانوں نے باتیں تو بہت بنائیں لیکن کام کچھ نہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی آہ و زاری بے وقت کی راگنی ہے، اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اپوزیشن رہنما ایک دوسرے سے مخلص نہیں، پی ڈی ایم جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے ، ایک بیان نے اس اتحاد کا شیرازہ بکھیرنے کی بنیاد رکھ دی ہے، عوام نے چوروں کا شر انگیز بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جیسا شفاف اور ایماندار لیڈر پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں