اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے پاکستان کی سالمیت سے کھیل رہی ہے،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے پاکستان کی سالمیت سے کھیل رہی ہے،،اداروں کے خلاف کرپٹ ٹولے کا بیانیہ عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ شکایت سیل کے وائس چیئرمین ناصر سلمان کی ملاقات کی ،ناصر سلمان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ شکایت سیل کی کارکردگی سے آگاہ کیا،عثمان بزدار کہتے ہیں شکایت سیل میں آنے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے ،
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی صدر خواجہ جلال الدین رومی کی قیادت میں ملاقات،ملاقات میں نئی انڈسٹریز کے قیام اور صنعت و تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال،ڈیرہ غازی خان، تونسہ، وہوا اور سخی سرور میں لنگر خانے قائم کرنے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ پر سمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز کیلئے 50 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے
دوسری طرف ،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوکاڑہ اور دیپالپور دورے کے دوران عوامی شکایات اورفرائض سے غفلت برتنے پر دو افسروں کو او ایس ڈی بنادیا،،ایک افسر کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہارکیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں