ون ڈے کے بعد اب ٹی ٹونٹی کا امتحان

شا ہین زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں کل مد مقابل ہو گے،پی ایس ایل کی بھی تیاریاں مکمل
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی ،،گزشتہ روز کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت سپورٹ اسٹاف کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پرتوجہ دی،، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا ۔
ادھر کراچی میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ،،غیر ملکی کھلاریوں کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا پلان مکمل ، لاہور سے چار بم پروف گاڑیاں نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئیں ،،کھلاڑیوں کی موومنٹ سے قبل گاڑیوں کو ڈس انفیکٹ کیا جائیگا ،،کل سے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا،، پی ایس ایل کے بقیہ چار میچز میں 21 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کرینگے،،بم پروف گاڑیاں کھلاڑیوں کو ائرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے اسٹیڈیم لائیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں