نواز شریف فوج کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے سوات میں خطاب کرتے ہوئے کہا،نواز شریف کویقین ہو گیا کہ این آر اونہیں ملے گا توفوج اور عدلیہ پر حملے شروع کر دیے ،نوازشریف پیسے کاپجاری ہے ،،،نوازشریف کی بیٹی عورتوں کے احترام کا فائدہ اٹھا کر فوج کیخلاف بات کر رہی ہے

نوازشریف سے بڑا ملک دشمن کون ہوسکتا ہے،وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم پر پھرتنقیدی نشتر چلادیے ،،سوات میں خطاب کرتے ہوئے بولے،،نواز شریف فوج کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں، ، انہیں جب یقین ہو گیا کہ این آر اونہیں ملے گا توفوج اور عدلیہ پر حملے شروع کر دیے ،نوازشریف پیسے کاپجاری ہے ،،،نوازشریف کی بیٹی عورتوں کے احترام کا فائدہ اٹھا کر فوج کیخلاف بات کر رہی ہے، کہیں اور ہوتی تو جیل میں ڈال دیا جاتا،،وزیراعظم نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو ڈرامہ قرار دے دیا،،کہتے ہیں ملک کے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے،،تمام ڈاکوؤں کا نام لیا ڈیزل کا نام نہیں لیا، انہیں این آراو دینا ملک سے غداری کے مترادف ہو گا۔۔ان کا کہنا تھا کہ نواز اور زرداری ایک دوسرے کو 30 سال سے کرپٹ کہہ رہے ہیں، ان دونوں نے ہی ایک دوسرے پر کیس کیے اب اکٹھے ہوکر مجھ سے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن سمجھتا ہوں کہ جس دن ڈاکوؤں کو این آر او دیا اس دن ملک سے سب سے بڑی غداری کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں