نواز شریف اور آصف زرداری کے حامی بھی غدار ہیں،علی امین گنڈا پور

سکردو میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نےکہا ، گلگت کے عوام نے ان لوگوں کیلئے نعرےلگائے، جنہوں نے آپ کیلئے کچھ نہ کیا، ،اگر نعرے لگانے ہیں تو اس آدمی کیلئے لگائیں جس نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ کیا،
علی امین گنڈا پور نے کہا ، نواز شریف اور آصف زرداری کے حامی بھی غدار ہیں ،، انہوں نے اپنے بچوں کیلئے کھربوں کے محلات بنائے، بلاول بھٹو اور مریم نواز کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل کئے گئے، پی ڈی ایم کا اتحاد صرف این آر او کیلئے بنایا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان اب چوروں کے سربراہ بن چکے ہیں ۔۔
گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آپ کے بچوں کا مال لوٹنے والے آپ کے درمیان آتے کیسے ہیں؟ جب تک انہیں گندے انڈے نہیں مارو گے یہ آپ کےلیے کچھ نہیں کریں گے۔
علی امین گنڈاپور نے پی ڈی ایم کو پاکستان ڈکیت موومنٹ قراردیدیا،ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری قوم کا پیسا لوٹ کر کھرب پتی بنے، نواز شریف پیسے بھی لوٹ کر لے گئے اور فوج کے خلاف بھی بول رہے ہیں جو ان کے جھنڈے لے کر پھر رہا ہے وہ بھی غدار ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ووٹ آپ کے پانچ سال کی ترقی کا فیصلہ کرتاہے،عمران خان نے آپ کی 72 سالہ محرومی دور کرکے صوبے کا اعلان کیا، وزیراعظم عادم آدمی کے مسائل کو سمجھتے ہیں،عمران خان غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم نے کی پی میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قراردیا،کے پی کے حکومت میں عمران خان نے جہیزکی لعنت ختم کی،خیبرپختونخواحکومت نے صحت انصاف کارڈصوبے کے ہر خاندان کودیا، آپ کوایک عظیم لیڈرملاہے اب فیصلہ آپ لوگوں نے کرناہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں