ناراض لیگی رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ،وجہ بھی خود ہی بتا دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے قیادت سے ناراضی کے بعد پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے افواج پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ان کا کہنا ہے افواجِ پاکستان کو ادارے کے طور پر نشانہ بنانا قبول نہیں ہے، مسلم لیگ ن سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میں خود فوجی رہا ہوں، یہ سب ناقابل برداشت ہے
ادھر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراپنے ٹویٹ میں عبد القادر بلوچ کے پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ “عبد القادر بلوچ کی پارٹی سے علیحدگی پارٹی بیانیے سے اختلاف کی وجہ سے ہوتی تو وہ پارٹی اجلاسوں میں اتفاق نہ کرتے اور اپنے اختلاف بھی بیان کرتے، علیحدگی کی وجہ جمہوری نہیں، قبائیلی ہے کہ میرے سردار کو جلسے میں شرکت کی دعوت اور کرسی کیوں نہ ملی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں