مسلم لیگ ق کی ناراضی ،حکومت کارابطے کا فیصلہ، حکومت کا مسلم لیگ ق کے تحفظات کو دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی قیاد ت سے اسلام آباد اور لاہور رابطہ کیاجائے گا، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور چوہدری برادران سےرابطہ کیاجائے گا،، وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے مسلم لیگ ق اتحادی ہے انکے تحفظات کو دور کریں گے ہم اپنے اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ، اتحاد میں شکوے اورتحفظات پیدا ہوتے رہتے ہیں
یاد رہےوزیراعظم نے اتحادیوں کے معاملات پر اسد عمر ،شفقت محمود ،پرویزخٹک اور چوہدری سرور پرمشتمل کمیٹی قائم کررکھی ہے

