مہنگائی سے گھری عوام کے لیے مزید مہنگائی

پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی تو ایل پی جی کی نرخوں میں یک مشت 9 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا
تبدیلی سرکار کا انوکھا اقدام ،،، ریلیف کے بجائے تکلیف ،،پٹرول کی قیمت معمولی کمی ،،ایل پی جی کی
قیمت میں ساڑھے نو روپے بڑھا دی،،نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پٹرول 102روپے
40پیسے فی لٹر ہوگیا ،،ہائی اسپیڈ ڈیزل 103روپے 22پیسے فی لٹر ہوگئی،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئیں،،دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت ساڑھے 9روپے فی کلو کا اضافہ ،،
اضافے کے بعد نئی قیمت نئی قیمت 129 روپے 68 پیسےفی کلوہوگئی،گھریلو سلنڈر 114روپے مہنگاہوکر 1530روپے کا ہوگیا،لوگوں کا کہنا ہے عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر جو بھی وعدے کئے ایک بھی پورا نہیں کرسکے، مہنگائی کے جن پر فوری قابو پانے کا مطالبہ کر دیا۔ادھر پنجاب حکومت کی جانب سے سستے بازار کے نام پر کھولے گئے سہولت بازار بھی عوام کو ریلیف نا دے سکے،سہولت بازار میں اشیائے خورونو ش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،مہنگائی کا جن بھی تاحال آؤٹ آف کنٹرول
سہولت بازار میں ادرک 415 روپے کلو لہسن 263 روپے،کھیرے 80 روپے، پیاز 70 روپے، ٹیندے 100 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں،موسمی پھلوں میں کیلا 75 روپے درجن،سیب 250 روپے کلو ،انگور 175 جبکہ انار 190 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح مرغی کا گوشت 245بیف 420 اور مٹن 870 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں