مریم صفدر الیکشن کمیشن میں اپنے نام پر پارٹی رجسٹرکرانے کی کوشش کر رہی ہیں،فیاض الحسن چوہان کا بڑا انکشاف

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں،مریم صفدر الیکشن کمیشن میں اپنے نام پر پارٹی رجسٹرکرانے کی کوشش کر رہی ہیں
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں ،،،مریم صفدر نے حمزہ اور چچا شہباز سے آج ملکر اختلافات کی باتوں کا اثر کم کرنے کی کوشش کی ہے ،،بکتر بند گاڑی میں بیٹھتے وقت اب ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،مریم صفدر سے کہتا ہوں صحافیوں کو بھی عزت دو،چند لوگوں کو من پسند سوال دے کر پتلی گلی سے کھسک جاتی ہیں ۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا،فیاض الحسن چوہان نے الحمرا آرٹ گیلری میں کیلیگرافی کی نمائش کا افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،،ایاز صادق کے معاملے پر ایک بار پھر اپوزیشن پر چڑھائی کر دی ،،کہا اٹل بہاری واجپائی کی دوستی میں کارگل کے دوران پائلٹ کو وی وی آئی پی،پروٹوکول دیا، خود کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کیریکٹر ڈھیلا،انہوں نے مزید کہا جہانگیر خانزادہ، جلیل شرقپوری، اشرف انصاری اور دیگر ایم این ایز ایم پی ایز جو منظر عام پر اب آئیں گے،انہیں نواز شریف کے بیانیے کی مذمّت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں