مریم نواز کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال،فردوس عاشق اعوان کا علی امین گنڈا پور کے بیانیہ سے اتفاق

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے مریم نواز کے حوالے سے بیان پر تحفظات ہو سکتے ہیں لیکن آئیڈیالوجی پر ان کے ساتھ ہوں۔
فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں مزار اقبال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں، دونوں رہنماؤں کی شکست دیوار پر لکھی گئی ہے، یہ آنے والی شکست کا واویلا کرکے عوام کو بےوقوف بنا رہے ہیں، آنے والے دنوں میں بلاول اور مریم نواز اپنی رسوائی کا منظر دیکھیں گے، گلگت بلتستان کےعوام انہیں خود صوبہ بدر کریں گے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مریم نواز جلسوں میں ہمارے خلاف زہراگل رہی ہیں، اداروں کےخلاف زبان استعمال کررہی ہیں،ہم اپنے اداروں کےساتھ کھڑے ہیں،قومی وقاراورتشخص کےساتھ کھڑے ہیں،مریم نوازرویہ درست کرلیں توعلی امین گنڈاپورایسے بیان کی ضرورت بھی نہ پڑے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور قابل احترام بھائی ہیں اور وہ گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کو لیڈ کر رہے ہیں، علی امین کے الفاظ کے چناؤ پر تحفظات ہو سکتے ہیں لیکن آئیڈیالوجی پر ان کے ساتھ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں