مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ ،ہلاکتیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں افسر سمیت 4 اہلکار ہلاک
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔نجی جیو نیوز کے مطابق بھارتی فوج پر حملہ ضلع کپواڑہ میں کیاگیا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی افسر سمیت 4 بھارتی فوجی مارے گئے۔دوسری جانب قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ ہی میں محاصرے کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کپواڑہ کے مختلف علاقوں کا محاصرہ اور سرچ آپریشن کیا گیا۔
ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ بھارتی فوج نے ضلع کپواڑا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں