ملک میں سیاحت کو فروغ دیکر آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان

حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمرن خان کا کہنا تھا، پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، سکھ برادری کا مکہ اور مدینہ پاکستان میں ہیں
خواہش ہے پاکستان وہ ملک بنے جسے قرض نہ لینے پڑیں،وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں، ریلوے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، ملک میں صرف سیاحت کو فروغ دینے سےمعیشت تیزی سے ترقی کر سکتی ہے،،
وزیراعظم عمران خان نے کہا، نئے پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ برابر ہیں ،سکھ برادری کامکہ ،مدینہ پاکستان میں ہے،حسن ابدال ریلوے سٹیشن کیاپ گریڈیشن سے سکھ برادری کیلئے آسانیاں پیداہوں گی،
حسن ابدال پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان نے ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا،، سکھ یاتریوں کیلئے مختص ٹرین کا معائنہ کیا بوگیوں میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا ، اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید اور دیگر حکام بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں