وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر شروع ہوچکی ہے
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا ہےکہ کورونا سے اموات میں اضافہ ہورہاہے جب کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ڈھائی سے پونے تین فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق کورونا وباکی دوسری لہر کی وجہ سے پابندیوں کو سخت کرنا ناگزیر ہوتا جارہا ہے،کاروباری سرگرمیوں اور تقریبات کے اوقات کار میں کمی کے لیے مشاورت جاری ہے۔
اُدھر لاہور میں کورونا کیسزبڑھنےکے بعدمیو اسپتال میں معمول کے آپریشن بند کردیے گئے، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔
نہوں نے کہا کہ آئندہ ایک دو دنوں میں تمام صوبوں کی مشاورت کے ساتھ سفارشات سامنے لائیں گے۔ مقامی سطح پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرجرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ وبا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے پابندیاں مزید سخت کرنا پڑیں تو کی جائیں گی اس کے ساتھ عوام کو بھی زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وبا کا پھیلاؤ روکنےکیلئے جتنا احتیاط ضروری ہے اس پر عمل ہوتا نظر نہیں آرہا اس لیے مزید کڑے اقدامات کرنا پڑ سکتے ہیں۔

