خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر مریم نواز کا سخت ردعمل

مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر نے پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے اور انہوں نے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ”ڈر ڈر کر بیچاروں کی حالت پتلی ہو گئی ہے “۔
مریم نوازشریف نے عمران نذیر کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکریٹری خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر لیا گیاہے ،عمران نذیر کی گرفتاری لاہور جلسہ سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ، یہ جانتے ہیں لاہور جلسہ ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ “
مریم نوازشریف کا اپنے اگلے پیغام میں کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت پہلے ہی پولیس سٹیشن میں موجود ہے ، ان کو رہا کروانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ، کوئی قانونی اور سیاسی آپشن کو خالی نہیں جانے دیا جائے گا ۔
مریم نوازشریف نے اپنے تیسرے پیغام میں عمران نذیر کی ویڈیو شیئر کی اور پیغام میں کہا کہ ” زندہ باد عمران نذیر ، ہم آپ کے پیچھے کھڑے ہیں اور آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ، وہ زبردست عوامی رد عمل سے خوفزدہ ہیں ۔ یاد رہے کہ عمران نذیر کو نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں گرفتار کیا گیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں