جوڑ توڑ کے بے تاج بادشاہ جہانگیر ترین واپس آگئے

رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین جو شوگر کمیشن رپورٹ جاری ہونے کے بعد لندن چلے گئے تھے، سات ماہ بعد واپس وطن پہنچ گئے
رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین واپس وطن پہنچ گئے ،جہانگیر ترین نے ملک میں واپسی کے ساتھ ہی ٹویٹ کیا،جس میں کہا ان کی سندھ سمیت تمام ملز 10 تاریخ سے کرشنگ شروع کریں گی،، چینی کی قلت اور قیمتوں پر قابو پانے کیلئے وہ حکومت کی مدد کریں گے ،، انہوں نےکہا وہ جے ڈی ڈبلیو جی او پی بی نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست کا حصہ نہیں ،لاہور پہنچنے پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا، ابھی سیاست میں فعال ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، سات برس سے ہر سال علاج کیلئےبیرون ملک جانا پڑتا ہے۔
اپوزیشن کے الزامات سے متعلق سوال پر جہانگیر ترین بولے ، وہ اپوزیشن سارے الزامات کا جواب دیں گے۔
جہانگیر ترین جو ملک میں چینی بحران سے متعلق شوگر کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد لندن روانہ چلے گئے تھے جہاں ً 7 ماہ قیام کے بعد وہ وطن واپس آئے ہیں، ایئرپورٹ پر دوستوں کو استقبال کیلئے موجود دیکھ کر حیران رہ گئے، پوچھنے لگےکہ انہیں کیسے معلوم ہوا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں