جو بائیڈن امریکن صدر منتخب،وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت ،بلاول بھٹو کی مبارکباد

صدر مملکت عارف علوی ،وزیر اعظم عمران خان،بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو مبارکباد دی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باوقار تعلقات کاخواہاں ہے ،افغانستان اورخطے کے امن کیلئے بہتر امریکی کوششوں کا منتظر رہوں گا۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے جمہوریت پر عالمی سربراہ کانفرنس کے منتظر ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ مل کر غیر قانونی ٹیکس کے ٹھکانوں کا خاتمہ کریں جہاں کرپٹ لیڈروں کی جانب سے قوموں کی دولت منتقل کی جاتی ہے۔ وزیراعظم کاکہنا ہے کہ وہ نو منتخب امریکی صدر کے ساتھ افغان امن اور خطے کے استحکام کے لیے بھی مل کر کام جاری رکھیں گے۔
یئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کمالہ ہیرس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے پرانی جمہوریت میں الیکشن دنیا بھر میں جمہوری اداروں میں استحکام لائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں