جو منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے ہیں، چھوڑوں گا نہیں، ان کا انجام بھی زیادہ دور نہیں،مریم نواز

جو منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے ہیں، چھوڑوں گا نہیں، ان کا انجام بھی زیادہ دور نہیں، جو منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے ہیں، چھوڑوں گا نہیں، ان کا انجام بھی زیادہ دور نہیں
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی عدالت پہنچ گئیں،مریم نواز کی کمرہ عدالت میں چچا شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی ، ملک کی سیاسی صورتحال سمیت گلگت بلتستان کے الیکشن پر بات چیت کی ،
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا،حکومت جمہوری قوتوں سے خوفزدہ ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف مقدمات انتقامی کاروائیاں ہیں ،منہ پر ہاتھ پھیر کر جو کہتے ہیں، ” میں چھوڑوں گا نہیں “ان کا انجام بھی زیادہ دور نہیں۔مریم نواز کی موجودگی میں ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے لندن میں نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات کی،نواز شریف نے شہباز شریف سے ان کی صحت کے بارے دریافت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں