جہانگیر ترین بیٹے کے ہمراہ وطن واپسی کے لیے روانہ

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے
نجی نیوز چینل جیو کے مطابق ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اپنے بیٹے کے ہمراہ غیر ملکی ائیر لائن سے پاکستان روانہ ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی ہے، جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔
جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم تھے، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم تھے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں