حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی تبدیلی کے نام پر پورے پاکستان میں تباہی پھیل رہی ہے،بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کہتےہیں تبدیلی کے نام پر پورے پاکستان میں تباہی پھیل رہی ہے،عمران خان نے ملک کے عوام کو بیروزگار کردیا،حکومت کے اتحادی انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں،پاکستان کے عوام بھی کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ نہیں،اب ملک میں عوام کے ووٹوں سے بنی حکومت آئے گی
دیا مر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا انکے منشور میں شامل ہے،،جس کی جدوجہد جاری رکھیں گے ،حکومت نے 2 سال کے دوران گلگت میں کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس دوران گلگت کے لئے کسی پیکج کا اعلان نہیں کیا، اب جب الیکشن ہونے والے ہیں تو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعظم نے گلگت کا دورہ کیا، لیکن اب ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج ملک میں مزدور، ڈاکٹرز اور کسان احتجاج کررہے ہیں، تبدیلی کے نام پر پورے پاکستان میں تباہی پھیل رہی ہے، انہوں نے خیبر پختون خوا میں ایک اسپتال نہیں بنایا، پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا، یہاں کے عوام کو جمہوری اور سیاسی آزادی دلوائی، گلگت بلتستان کے عوام کو صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ دیا، ، پیپلزپارٹی نے صرف اور صرف جمہوری سیاست کی ہے، ہمیں دیکھ کر کچھ اور سیاسی جماعتیں بھی گھبرانا شروع ہوگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں