حکومتی وزراء کی مسلم لیگ ن پر تنقید کا سلسلہ جاری ،،

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ٹوئٹ کیا ، قوم نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق سمجھتی ہے،معاون خصوصی شہباز گل نے کہا، نوازشریف جمہوریت کے”ج” اور نظریاتی کے”ن”سے بھی واقف نہیں،،،
سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا ،،،وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا ٹویٹر پر پیغام میں اپوزیشن ک دو ٹوک جواب ،کہا،قوم نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق سمجھتی ہے، نوازشریف کے حواریوں کو بھی یہ ماننا پڑے گا،،،،
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل بھی میدان میں آگئے،کہا، نوازشریف جمہوریت کے”ج” اور نظریاتی کے”ن”سے بھی واقف نہیں،ان کے نزدیک جمہوریت صرف آلِ شریف کی نسل درنسل غلامی اور”مال بناؤ” کا نام ہے،ذاتی مفاد کیلئے یہ ملک بیچنے سے دریغ نہیں کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان نے بھی اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیا،کہا، ن لیگ والوںنے ملکی مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،، اپوزیشن رہنماؤں کو منفی سیاست سے توبہ کرنی ہوگی،انہیں پاکستان مخالف بیانیے کا حساب دینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں