گوجرانوالہ جلسے میں نوازشریف نے کہانی نہیں حقائق بیان کیے ،محمد زبیر،و مریم اورنگزیب

بلاول بھٹو کے بیان پرن لیگ کے ترجمان جواب دینے سامنے آ گئے ،،، نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے ،، گوجرانوالہ جلسے میں نوازشریف نے کہانی نہیں حقائق بیان کیے
بلاول بھٹو کی جانب سے ثبوت کی بات پر محمد زبیر کا کہنا ہے ، نوازشریف نے یہ باتیں اپنے حکومتی تجربے کی بنیاد پر کہیں ،، بالکل ویسے ہی ، جیسے کراچی میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے بعد ، بلاول بھٹو نے آرمی چیف سے تحقیقات کی اپیل کی اور اس بات کی تائید کی جو نوازشریف نے گوجرانوالہ جلسے میں کی تھی ،، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں ،انٹرویو میں کی گئی باتیں بلاول بھٹو کی ذاتی رائے ہے ۔نواز شریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پہ مبنی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں