گلگت بلتستان میں واضح اکثریت سے جیتیں گے،،بلاول بھٹو زرداری کا دعویٰ

بلاول بھٹو زرداری نے کہا گلگت بلتستان کے عوام 15 نومبر کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے،،

انتخابی جلسے سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کوبھوک ،غربت اوربےروزگاری سےآزادی دلائیں گے۔بلتستان کو صوبہ بنانا ہے، یہ صرف ایک الیکشن نہیں، عوام اور نوجوانوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کے مطالبات ہمارے منشور کا حصہ ہیں، یہ دوسری جماعتوں کی طرح محض باتیں نہیں ہیں، 15 نومبر کو ہم اپنے جیالے کو وزیراعلیٰ بنائیں گے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پہلے سازش کی گئی کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دلوائیں، ہم نے کوشش کی اور دیامر میں خواتین سے ووٹ ڈلوائے، اب بھی ایسا سوچا جارہا ہے لیکن اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں