فوج مخالف بیانیے پرخود ن لیگ بھی تقسیم ہے، ریاستی اداروں کا تقدس اور تحفظ آئینی، سیاسی اور اخلاقی فریضہ ہے،وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے ریاستی اداروں کے تقدس اور تحفظ کو آئینی، سیاسی اور اخلاقی فریضہ قرار دے دیا، کہا کوئی محب وطن پاکستانی فوج مخالف بیانیے کی حمایت نہیں کر سکتا اوراپوزیشن کے مفادات ملکی مفاد کے برعکس ہے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزیشن کے جلسوں کے تناظر میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس موقعے پر وزیراعظم عمران خان نے سابق اسپیکر ایاز صادق کے بیان کو اپوزیشن کے قومی سلامتی کے خلاف بیانیے کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام پاک افواج سے پیار کرتی ہے ۔ فوج مخالف بیانیہ پرخود ن لیگ بھی تقسیم ہے ۔ کوئی محب وطن پاکستانی فوج مخالف بیانیے کی حمایت نہیں کر سکتا۔ وزیرا عظم نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کو ہر فورم پر جواب دینے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر پارٹی ارکان نے ایاز صادق کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم بھارت کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے،کرپشن کے کیس عوام کے سامنے لائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں