فردوس عاشق اعوان کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،اہم ٹسک سونپ دیا گیا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات کی ہے جس دوران قومی اداروں کے خلاف مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت کی گئی
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات کی ہے جس دوران قومی اداروں کے خلاف مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت کی گئی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کے پاکستان دوست بیانیے کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت کی ۔
عثمان بزدار کاکہناتھاکہ صوبے میں جاری فلاحی منصوبوں کو موثر انداز سے عوام کے سامنے لایا جائے، 2برس کے دوران وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں ، ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا اوران کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے،عوام کے حقوق کا نگہبان ہوں،کسی کو عوام کے مفادات پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، ہر سطح پر اپنے اداروں کا دفاع کریں گے، اپوزیشن جماعتوں کا پاکستان مخالف بیانیہ پٹ چکا ہے-فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ حکومت کے عوامی فلاح کے کاموں کو بہترین طریقے سے اجاگر کیا جائے گا ،سیاسی یتیم پاکستان کے اداروں کے خلاف منظم مہم چلا رہے ہیں ، قومی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن عناصر کا ایجنڈا ہے، اپوزیشن جماعتیں ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں