فیاض الحسن چوہان کو ایک اور اہم وزارت سونپ دی گئی

حکومت نے پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے صوبائی وزارت اطلاعات کی وزارت واپس لینے کے بعد انہیں اب ایک اور وزارت سونپ دی ہے ۔
فیاض الحسن چوہان کو محکمہ جیل خانہ جات کی وزارت دیدی گئی ہے جبکہ ان کے پاس محکمہ کالونیز کی وزارت بھی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو پنجاب کی وزارت اطلاعات دیدی گئی تھی ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فردوس عاشق اعوان اس سے قبل وفاق میں خدمات انجام دے چکی ہیں تاہم ان اس وقت ہٹاتے ہوئے شبلی فراز کو ذمہ داری دی گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں