احتساب سے بچنے کے لیے ہر روز نئی کوشش کی جاتی ہے،مفرور کے ترجمان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے قائم کی جانے والی ’ شیر جوان ‘ فورس کا نام چوری شدہ ہے۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ مفرور کے ترجمان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، چوری کرتے پکڑے گئے ہیں پھر بھی چاہتے ہیں چور نہ کہا جائے، عدالتوں سے سرٹیفائیڈ چور اور مفروروں کو اب شاہی بگھیوں میں لانے سے رہے،انھوں نے استفسار کیا کہ ملک کے راز افشاء کرنے کی دھمکیاں دینے والوں کو پھولوں کی ہار پہنائے جائیں؟ شاہی دربان کا فریضہ مریم اورنگزیب کو ہی مبارک ہو قانون سب کیلئے ایک ہے. ان کے مطابق بادشاہت کے عادی چھوٹے میاں کو جیل میں بھی پروٹوکول چاہیے، دشمن کی زبان بولنے والے چاہتے ہیں کے انہیں داد دی جائے، احتسابی عمل سے بچنے کے لیے ہر روز نئی آڑ ڈھونڈی جاتی ہے، پلیٹ لیٹس، کرونا، کبھی کمر درد تو کبھی جمہوریت کے نعرے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی جاتی ہے، ریاستی اداروں پر چڑھائی اور کاغذی انقلاب کے بعد “رولا پاؤ” پالیسی پر عمل پیرا ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں