ڈونلڈ ٹرمپ ہا ر گئے

امریکی صدارتی انتخاب کا نتیجہ آ گیا, جو بائیڈن امریکا کے صدر منتخب ہوگئے
امریکی میڈیا کے مطابق ،،جوبائیڈن امریکا کے چھیالیسویں صدر منتخب ہو گئے ،،،بائیڈن کی کامیابی نے ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس سے آؤٹ کر دیا،،
پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد جوبائیڈن نے مطلوبہ الیکٹورل ووٹس حاصل کرلیے جس کے بعد ٹرمپ عہدہ صدارت کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر 20 الیکٹورل ووٹس اپنے نام کیے جس کے ساتھ ہی انہوں نے صدر بننے کیلئے مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹس حاصل کرلیے۔
صدارتی الیکشن کے فاتح جوبائیڈن نے امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔
اس سے قبل سب سے زیادہ ووٹس حاصل کرنے کا اعزاز سابق صدر اوباما کے پاس تھا۔ انہوں نے 2008 کے انتخاب میں 6 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ اس بار کورونا وبا کے باعث 6 کروڑ سے زائد ووٹس ڈاک کے ذریعے کاسٹ کیے گئے جن کی گنتی کی وجہ سے الیکشن نتیجے میں تاخیر ہوئی جب کہ اس بارامریکا میں ٹرن آؤٹ بھی تاریخی رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں