ڈالر سستا ،سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے جبکہ سٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 14 پیسے سستا ہو گیااور پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیاہے ، ڈالر کی قیمت 160 روپے سے نیچے آتے ہوئے 159 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 39 ہزار 112 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور یہ سلسلہ پورا دن جاری رہا اور انڈیکس 40 ہزار 480 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں