دو روز بڑھنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت کم ہونا شروع ہو گئی

عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوگیا
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 98 ہزار 851 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قدر 6 ڈالر کمی سے 1952 ڈالر ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دو روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا تاہم اب کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں