کرکٹ کےشائقین کےلیے بڑی خبر ،،پی ایس ایل کے باقی میچز میں 21غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے،،

جنوبی افریقا کے کپتان ڈوپلیسی پہلی بار پی ایس ایل کاحصہ ہوں گے،جنوبی افریقاکے7،انگلینڈ کے6،ویسٹ انڈیزکے4،بنگلادیش کے 2آسٹریلیااورنیوزی لینڈ کاایک ایک کھلاڑی شامل ہوگا۔
ان غیر ملکی کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کا نام سب سے نمایاں ہے، جو پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کیمرون ڈیلپورٹ (کراچی کنگز) ، ڈین ویلاز ، ڈیوڈ ویزے (لاہور قلندرز) ، رائیلی روسو،عمران طاہر (ملتان سلطانز) اور ہارڈس ولیجوئن (پشاور زلمی) بھی لیگ کے بقیہ میچوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ایلکس ہیلز (کراچی کنگز) اورجیمز ونس (ملتان سلطان) سمیت انگلینڈ کے چھ کرکٹرز نے بھی لیگ کے بقیہ میچوں میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے۔ دیگر انگلش کرکٹرز میں سمت پٹیل (لاہور قلندرز)، ایڈم لیتھ، روی بوپارہ(ملتان سلطانز)اور لیام لیونگ اسٹون (پشاور زلمی) شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کےچیڈوک والٹن اور روتھرفورڈان میچز میں کراچی کنگز جبکہ کارلو س بریتھ ویٹ اور ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔روتھر فورڈ کو کرس جارڈن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کے تمیم اقبال(لاہور قلندرز)اور محمود اللہ (ملتان سلطانز) جبکہ آسٹریلیا کے بین ڈنک (لاہور قلندرز) اور نیوزی لینڈ کے مچل میکلینگھن (کراچی کنگز) بھی ان بقیہ میچوں میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں