کرونا کا پھیلاؤ روکنے کا مشن،لاہور کے 15 علاقوں میں مائیکرو لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

لاہور کے 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ انسداد کمیٹی برائے کورونا نے لاہور کے مزید کئی علاقوں میں کورونا کیسز آنے پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی منظوری دے دی ہے۔
کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق انار کلی، مزنگ، گلشن راوی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ ڈی ایچ فیز 6 ایل سیکٹر اور عسکری الیون کے کچھ علاقوں میں مائیکرو لاک ڈاؤن ہوگا۔ کیلوری گراونڈ ، ڈی ایچ اے اے بلاک، ایچ بی ایف سی سوسائٹی بی بلاک، نیو مسلم ٹاؤن سی بلاک میں لاک ڈاون لگایا جائے گا۔
اسی طرح رضا بلاک، سکندر بلاک،عمر بلاک، گارڈن ٹاؤن میں ٹیپو بلاک اور بابر بلاک میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے انسداد کمیٹی برائے کورونا کو لاہور کے ان علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی گئی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں