بلاول جانتا ہے کہ ن لیگ اسے استعمال کر رہی ہے،شبلی فراز کا حیران کن دعویٰ

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پررد عمل میں کہا کہ ہرسیاست جماعت کا اپنا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے، بلاول کو پتا چل گیا ہے ن لیگ انہیں استعمال کررہی ہے اورپیپلزپارٹی ایسے بیانیے کا حصہ نہیں بنے گی جس سے دشمن خوش ہو۔
شبلی فرازنے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کا مختلف ایجنڈا ہے، پارٹیاں آہستہ آہستہ پی ڈی ایم بیانیے سے لاتعلقی ظاہرکررہی ہیں، جو کریک نظرآرہے تھے وہ اب ٹوٹنے شروع ہو گئے ہیں، ہمارا موقف ہمیشہ پاکستان اوراس کے ادارے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں