بلاول بھٹو کا غریب سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا انڈوں کا کلو کے حساب سے تعلق ہے،مراد سعید کی اپوزیشن پر لفظ ی گولہ باری

وفاقی وزیر مراد سعید کہتے ہیں اپوزیشن کے چوروں نے ، جس طرح ملک کو لوٹا، گلگت بلتستان کو بھی نہیں چھوڑا، بلاول بھٹو کا غریب سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا انڈوں کا کلو کے حساب سے تعلق ہے، ان کی سیاست کا آغاز پرچی سے ہوا ، ہر جگہ پر پرچی ہلا رہے ہیں،،سن لو پرچی سے صوبہ نہیں بنتا ۔۔۔
وفاقی وزیرمرادسعیدنے کاخپلومیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چوروں نے جس طرح پاکستان کولوٹااس طرح گلگت بلتستان کوبھی نہیں چھوڑا،سی پیک میں سب سے پہلاحق گلگت بلتستان کاتھا،گلگت بلتستان کی سڑکیں ٹھیک کرناماضی کی حکومتوں کاکام تھالیکن نہیں کیا، ہماری حکومت نے گلگت بلتستان میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کےلئے اقداما ت کئے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں علاقے کے مسائل حل کریں گے،بلاول کا غریب سے تعلق اتناہے جتناکلوکاانڈوں سے اورآلوکادرجن سے ہے۔ راد سعید نے کہاہے کہ بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان پرتوجہ نہیں دی،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں علاقے کے مسائل حل کریں گے، نوازشریف کانعرہ تھاکھاتاہے تولگاتابھی ہے،آصف زرداری کانعرہ تھاکھاتاہے توکھلاتابھی ہے،عمران خان نہ کھاتاہے نہ کھانے دیتاہے،جوکھاچکے ہیں ان سے بھی حساب لیں گے۔ مراد سعید نے کہاکہ عمران خان نے ہیلتھ کارڈکاآغازخیبرپختونخواسے کیا،گلگت بلتستان کے لوگوں کےلئے بھی صحت انصا ف کارڈکااعلان کیاہے، شندوراور چترال شاہراہ بھی سی پیک کاحصہ ہے،کیاسابقہ حکومتوں نے گلگت بلتستان کوصوبہ بنانے کامطالبہ پوراکیا؟،وزیراعظم عمران خان نے صوبہ بنانے کاآپ کامطالبہ پوراکیا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ بلاول بھٹوہرجگہ پرپرچی لہرارہے ہیں کہ اس میں لکھاہے کہ صوبہ بنائیں گے،پرچی پرصوبے نہیں بنتے،جب پی پی کی حکومت تھی صوبہ کیوں نہیں بنایا؟،نوازشریف نے کہامجھے کیوں نکالا،آپ نے چوری کی ،ڈاکہ ڈالااس لیے نکالا،کیلبری نے کہاتھاکہ پاکستان توکیالندن میں بھی کوئی جائیداد نہیں،عمران خان نے جی بی اورآزادکشمیرکےلئے100فیصدمفت علاج کااعلان کیاہے،عوام کے تعاون سے پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں بھی حکومت بنائےگی،اگرآپ کے نمائندے کام نہیں کرتے توسمجھووہ لوٹ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے عالمی سطح پراسلام کامقدمہ لڑا،ایک اسرائیلی این جی اونے بھی عمران خان کےخلاف مہم کاآغازکردیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں